حب اسپیشل اکنامک زون منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے،وفاقی جوائنٹ سیکرٹری کو بریفنگ

منگل 15 جولائی 2025 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اورصوبائی وزیر میر علی حسن زہری کے حلقہ انتخاب میں حب اسپیشل اکنامک زون منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ وفاقی حکومت کے تعاون سے تین ارب کی لاگت کا منصوبہ صنعتی ترقی کی جانب سے اہم پیشرفت ہے وزارت دفاعی پیداواروانڈسٹریز کی جوائنٹ سیکرٹری عزراجمالی اورمانیٹرنگ افسر انجینئر شعیب کی سربراہی میں ٹیم نے لیڈا کا دورہ کیا۔

بلوچستان میں صنعتی شعبے کی ترقی وفروغ کے حوالے سے حب اسپیشل اکنامک زون پراجیکٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ایم ڈی لیڈالیاقت کاشانی نے وفاقی جوائنٹ سیکرٹری کو پراجیکٹ پر پیشر فت سے متعلق بریفنگ دی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 75فیصدفزیکل 65فیصد فنانشل پروگریس کیساتھ منصوبے پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

ا یم ڈی لیڈا نے بریفنگ میں بتایا کہ حب اسپیشل اکنامک زون منصوبے کے تحت چارسوچھ ایکڑ رقبے پر 65نئے صنعتی فیکرٹریاں دس ویئر ہائوس اور4کمرشل سیکٹر کے یونٹس قائم ہونگے صنعتی ترقی کے ان منصوبوں کی بدولت روزگارکے نئے مواقع پید اہونگے۔

اجلاس میں منصوبے کی بروقت تکمیل اوردیگر مسائل کے حوالے سے بھی وفاقی جوائنٹ سیکرٹری کو آگاہ کیا گیا۔ ایم ڈی لیڈا نے وفاقی جوائنٹ سیکرٹری کو بتایا کہ منصوبے کی تکمیل کیلئے 300ملین کی ضرورت ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے 100ملین کے فنڈزکا اجراء کیا گیا ہے ضروریات کی مطابق فنڈز کا اجراء ممکن ہو تو منصوبے کو رواں سال کامیابی سے مکمل کیا جاسکتا ہے۔ وفاقی جوائنٹ سیکریٹری نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے پر اعلیٰ حکام سے بات کرینگے۔