ؐفیروز آباد میں حاجی عبداللہ شاہ جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کا گزشتہ روز 125واں عرس مبارک نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

منگل 15 جولائی 2025 21:45

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2025ء)خضدار کے علاقے فیروز آباد میں حاجی عبداللہ شاہ جیلانی رحم اللہ علیہ کا سالانہ عرس ہرسال عقیدت و احترام سے منایاجاتا ہے۔ یہ عرس ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مندوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے، جو یہاں روحانی فیض حاصل کرنے اور اپنی دعائیں پیش کرنے آتے ہیں۔حاجی عبداللہ شاہ جیلانی رحم اللہ علیہ ایک معروف صوفی بزرگ اور عالم دین تھیآپ کا شمار ان روحانی ہستیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی تعلیمات اور عملی زندگی سے اسلام کی ترویج اور محبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام عام کیا۔

آپ کے عرس کا انعقاد ان کی دینی خدمات اور روحانی مقام کو خراج تحسین پیش کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ عرس کا آغاز قرآن خوانی اور ختم پاک سے ہوئی، جہاں ہزاروں کی تعداد میں زائرین مل کر اللہ تعالی کے کلام کی تلاوت کی ،اور حاجی عبداللہ شاہ جیلانی رحم اللہ علیہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا ئیں کیئے۔

(جاری ہے)

اور نعت خوانی کی محفلیں سج گئی، جہاں نعت خواں کلام پیش کئے جو حاضرین پر روحانی اثرات مرتب کئے۔

علمائے کرام اور مشائخ عظام حاجی عبداللہ شاہ جیلانی رحم اللہ علیہ کی تعلیمات، ان کی زندگی کے پہلوں، اور اسلام کے بنیادی اصولوں پر خطابات اور تقاریر پیش کیئے۔مقررین میں سید شجاع الحق ہاشمی، سید سعید شاہ حافظ عطا محمد ،سائیں عقیل احمد ،سید نصرالدین ، قاری گل حسن قادری،سید نعمت شاہ مولانانورعالم غلامانی محمدجان نورانی و دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔

انہوں نے کہاان تقاریب کا مقصد لوگوں کو دین کی صحیح سمجھ بوجھ فراہم کرنا اور انہیں روحانی رہنمائی دینا تھا۔عرس کے دوران زائرین کے لیے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا تھا۔ یہ لنگر صدیوں سے صوفی درگاہوں کی ایک اہم روایت رہی ہے۔عرس کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے تاکہ زائرین کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ مقامی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے خصوصی ٹیمیں تعینات کی جاتی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچایا جا سکے۔ عرس کے اختتام پرخصوصی دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :