محکمانہ امور کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ملازمین کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے،محکمہ پرائس کنٹرول

منگل 15 جولائی 2025 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) ای گورننس کے ذریعے شفافیت کو برقرار رکھنے کا عزم محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور پی آئی ٹی بی کے افسران نے ملازمین کو تربیت دی، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر مارکیٹنگ کے زیر اہتمام 90 افسران کی تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا گیا، سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ اور ایم ڈی پیپرا صاحبزادی وسیمہ نے خصوصی شرکت کی،پنجاب فوڈ اتھارٹی،فوڈ ڈائریکٹوریٹ، سہولت بازار اتھارٹی اور مارکیٹ کمیٹیوں کے افسران کو تربیت دی گئی، سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کا کہنا تھا کہ افسران کو پروکیورمنٹ ریگولیشن اور ای سسٹم کے تحت درپیش چیلنجز سے نبٹنے بارے آگاہ کیا گیا، محکمانہ امور کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ملازمین کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈیجیٹل گورننس اور پروکیورمنٹ ریگولیشن سے نظام میں شفافیت اور خود احتسابی ممکن ہے، ملازمین کو مالی امور کی نئے نظام کے تحت نگرانی اور خریداری پالیسی سے آگاہ ہونا ازحد ضروری ہے،تمام محکمانہ امور کو ڈیجیٹل سسٹم کے تحت باہم منسلک کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن،اے ڈی جی کماڈیٹیز اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :