یوٹیوب چینلز کی بندش فیصلہ کے خلاف اپیلوں میں مزیدیوٹیوب چینل کی حد تک جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم معطل

منگل 15 جولائی 2025 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت نے یوٹیوب چینلز کی بندش فیصلہ کے خلاف اپیلوں میں مزیدیوٹیوب چینل کی حد تک جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم معطل کردیا۔

(جاری ہے)

منگل کو سماعت کے دوران دلائل سننے کے بعد عدالت نےحبیب اکرم کے یو ٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کو 21 جولائی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔عدالت نے گزشتہ دنوں مطیع اللہ جان اور اسد طور سمیت 7 یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم بھی معطل کیا تھا،جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے 27 یوٹیوب چینل بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :