ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق

منگل 15 جولائی 2025 22:45

ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
ٹو بہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)ٹو بہ ٹیک سنگھ میں شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالی2نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے رجانہ میں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شرط لگا کر چوہے مارگولیاں کھانے والے 2نوجوان جاں بحق ہوگئے۔اہل علاقہ کے مطابق دونوں نوجوانوں نے آپس میں شرط لگائی تھی کہ چوہے مارگولیاں جعلی ہیں، گولیاں کھاتے ہی دونوں نوجوانوں کی حالت غیر ہوگئی اور کچھ ہی دیر میں وہ دم توڑ گئے۔دریں اثناء نوجوانوں کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔

متعلقہ عنوان :