ایس ایچ او ڈیرہ اللہ یار اور ایگل سکواڈ کی مشترکہ کارروائی، کراچی سے چھینی گئی کار برآمد، دو ملزمان گرفتار

بدھ 16 جولائی 2025 13:41

ڈیرہ مراد جمالی نمائندہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) ایس ایچ او ڈیرہ اللہ یار اور ایگل سکواڈ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے چھینی گئی کار برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایس ایس پی جعفرآباد کامران نواز پنجوتھا کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ،اس سلسلے میں ڈی ایس پی سرکل ڈیرہ اللہ یار صدورا خان لاشاری کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ اللہ یار جاوید احمد کھوسہ اور انچارج ایگل سکواڈ طارق علی بہرانی نےکارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے جوہر آباد سے چھینی گئی کار کو ڈیرہ اللہ یار سے برآمد کر لیا ،کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے ۔

ایس ایس پی جعفرآباد کامران نواز پنجوتھا نے بروقت اور کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :