شنگھائی ماسڑز سنوکرٹورنامنٹ 28 جولائی سے چین میں شروع ہوگا

بدھ 16 جولائی 2025 16:23

شنگھائی ماسڑز سنوکرٹورنامنٹ 28 جولائی سے چین میں شروع ہوگا
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) ورلڈ سنوکر ٹور کے زیر اہتمام شنگھائی ماسٹرز سنوکر ٹورنامنٹ 2025 کے 15واں ایڈیشن کا آغاز 28 جولائی سے چین میں ہوگا۔شنگھائی ماسٹرز ایک پروفیشنل نان رینکنگ سنوکر ٹورنامنٹ ہے جو 28 جولائی سے 3 اگست 2025 تک چین کے شہر شنگھائی کے لووان جمنازیم میں کھیلا جائے گا۔ شنگھائی ماسٹرز سنوکر ٹورنامنٹ پہلی بار 2007 میں منعقد ہوا تھا۔

، اس سنوکر ٹورنامنٹ میں عالمی درجہ بندی میں سرفہرست 16 کھلاڑیوں کے ساتھ 24 کھلاڑی شامل کیا گیا ہے۔ کووڈ-19 وبائی امراض کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ٹورنامنٹ شنگھائی انڈور سٹیڈیم کے باہر منعقد ہو رہا ہے۔شنگھائی ماسٹرز سنوکر ٹورنامنٹ 2025 میں انگلینڈ کے کیوئسٹ جوڈ ٹرمپ اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے 2024 کے فائنل میں شان مرفی کو ‍5 کے مقابلے میں 11 فریم سے شکست دی تھی۔

ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنل رائونڈ تک کے تمام میچز 11 فریموں پر مشتمل ہوں گے ۔ سیمی فائنل رائونڈ میں 19 فریمز کے مقابلے ہوں گے جبکہ فائنل میچ 21 فریموں پر مشتم ہوگا۔ٹورنامنٹ کے لئے 8لاکھ 25 ہزار پائونڈزکی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔جیتنے والا کیوئسٹ 2لاکھ 10 ہزار پائونڈز کا حقدار ٹھہرے گا۔ٹورنامنٹ 28 جولائی سے شروع ہوکر 7 روز جاری رہنے کے بعد 3 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔\932

متعلقہ عنوان :