ملائیشین پام آئل کی قیمت میں اضافہ

بدھ 16 جولائی 2025 16:23

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں بدھ کو اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ شکاگو سویا آئل، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور ملائیشین رنگٹ کی شرح تبادلہ میں کمی کا رجحان ہے۔

(جاری ہے)

برسا ملائیشیا ڈیری ویٹیوز ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران اکتوبر میں ڈیلیوری کے لیے بینچ مارک پام آئل معاہدے 45 رنگٹ یا 1.08 فیصد اضافے سے 4,208 رنگٹ (990.58 ڈالر) فی میٹرک ٹن میں طے پائے۔

سن وِن گروپ کے ویجیٹیبل آئل تجزیہ کار انیل کمار باگانی نے کہاکہ آج مارکیٹ ایک نمایاں اضافے کے ساتھ کھلی جو کہ منگل کی شب شکاگو سویا آئل، کینولا اور یورونیکسٹ ریپ سیڈ فیوچرز میں مضبوط بحالی کی وجہ سے ہوا جبکہ سویا آئل اور انرجی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ پر سویا آئل کی قیمت میں 0.77 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ڈالیان مارکیٹ میں سویا آئل کی قیمت 0.4 فیصد بڑھی۔

متعلقہ عنوان :