الحمراء میں مشہور ومعروف ناول نگار عبد اللہ حسین کے فن وشخصیت پر گفتگو کے سیشن کاا نعقاد

بدھ 16 جولائی 2025 16:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں مشہور ومعروف ناول نگار عبد اللہ حسین کے فن وشخصیت پر گفتگو کے سیشن کاا نعقاد کیا گیا۔ چیئرمین الحمرا رضی احمد نے نشست میں خصوصی شرکت کی۔ نامور ادیب و دانشور ناصر عباس نیئر کی عبد اللہ حسین کی زندگی کے مختلف دریچوں،انکے ادبی کام و دیگر پہلوؤں پر گفتگو کی اور کہا کہ اداروں کی کارکردگی میں انکے سربراہان کی عملی کاوشوں کا کلیدی کردار ہوتا ہے،الحمراء کی ترقی میں چیئرمین الحمراء رضی احمد و ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء توقیر حیدر کاظمی کا ہاتھ ہے۔

ناصر عباس نئیر نے عبد اللہ حسین کے بچپن کے واقعات،انکے رجحانات، انکی زندگی کے ابتدائی سفر کو سامعین کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ بڑے آدمی کی زندگیوں میں دکھ،تکلیف،صدمے، نشیب و فراز کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے،عبد اللہ حسین نے لکھنے کا آغاز میڑک کے دور سے کیا، کیمسٹ کے طور پر اپنے کیریر کا آغاز کیا،عبد اللہ حسین اپنے اندر ایک بڑا لکھاری رکھتے تھے،اپنے والد کی وفات انکے بہت بڑا صدمہ تھا،انکے اپنے والد کے ساتھ مثالی تعلقات تھے،جن کے وفات کے بعد انکو بڑا صدمہ پہنچا،عبد اللہ حسین نے اپنا پہلا ناول پانچ برس کی مدت میں مکمل کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید بتایا کہ عبد اللہ حسین نے اردو روایت میں گنگا اور جمنا سمیت دیگر دریاؤں کے ذکر کو وسیع پیمانے پر استعمال کیا ،عبداللہ حسین عموماً پنجابی زبان کا کثرت سے استعمال کرتے تھے ،عبداللہ حسین نے اپنے ناول میں جس مہارت سے تاریخ کو پیش کیا وہ اپنی مثال آپ ہے،عبد اللہ حسین چھوٹے سے قصبے میں بیٹھ کر ناول لکھا اور پوری اردو کی دنیا کو ہلا کے رکھ دیا۔ناصر عباس نیئر نے کہا کہ جو ناول اپنے زمانے کے سوالات پر بحث کرتے ہیں وہ کامیاب ہوتے ہیں۔نشست کے اختتام پر شرکاء کے سوالات کے جوابات دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :