نامور مزاحیہ اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے

البیلا 17 جولائی 2004 کو لاہور میں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے تھے

جمعرات 17 جولائی 2025 11:33

نامور مزاحیہ اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)نامور مزاحیہ اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے۔1941 میں گوجرہ میں پیدا ہونے والے اختر حسین نے پاکستانی سٹیج اور فلم میں البیلا کے نام سے شہرت پائی، البیلا نے اپنے کیرئیر کا آغاز 70 کی دہائی میں لاہور سے کیا، انہوں نے پہلے سٹیج اور پھر فلم میں اداکاری شروع کی اور ٹی وی پر انہوں نے پنجابی زبان کے کھیل اک سی بادشاہ میں اکبراعظم کا کردار کیا۔

(جاری ہے)

یہ کھیل مغل دور کی مشہور کہانی انارکلی کی پیروڈی تھا، ڈرامے میں البیلا کا کردار بہت سراہا گیا، ڈرامے میں شہزادہ سلیم کا کردار امان اللہ نے ادا کیا تھا، اس ڈرامے کے بعد ان کی جوڑی نے پھر سٹیج ڈراموں میں بھی بہت مقبولیت حاصل کی۔البیلا نے لاتعداد تھیٹر ڈراموں میں کام کیا، ان کا شمار لاہور کے کمرشل تھیٹر کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا تھا، البیلا نے 200 سے زیادہ فلموں میں بھی کام کیا، فلم وارداتیا واحد فلم ہے جس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔البیلا 17 جولائی 2004 کو لاہور میں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :