
سی سی آر آئی ملتان میں فارمرز ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس،کپاس کے کاشتکاروں کیلئے سفارشات جاری کر دی گئیں
بدھ 16 جولائی 2025 17:02
(جاری ہے)
کاشتکار جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے وتر آنے پر گوڈی کریں،اگر کپاس کا قد3 فٹ یا اس سے زائد ہے تو کاشتکار ٹریکٹر کے ذریعے گوڈی سے اجتناب کریں ،بارشوں کے بعد جڑی بوٹیاں زیادہ تعداد میں اگ آتی ہیں اس لئے افرادی قوت کے ذریعے پودوں کے درمیان موجود جڑی بوٹیوں کی تلفی کی جائے،کا شتکار حضرات جڑی بوٹیوں کی تلفی بیج بننے سے پہلے لازمی کریں۔
متوقع بارش کی صورت میں آبپاشی سے اجتناب کیا جائے یا کپاس کی صورتحال کے مطابق ہلکی آبپاشی شام کے وقت کی جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کپاس کی فصل اس وقت پھول اور پھل بننے کے مرحلہ سے گزر رہی ہے،لہذا اس وقت فصل کو پانی و کھاد کی کمی نہ آنے دیں۔ فصل کی بڑھوتری کے لئے کاشتکارآدھی بوری یوریا یا آدھی بوری کین گوارا بذریعہ آبپاشی فی ایکڑ کے حساب سے استعمال کریں۔ کاشتکاروں کو چاہیئے کہ وہ پودوں میں مائیکرونیوٹرئینٹس کی کمی کو پورا کرنے، کیرے کو کم کرنے اور ٹینڈوں کے سائز اور تعداد میں اضافے کے لئے500گرام پوٹاشیم نائٹریٹ یا سلفیٹ،350گرام میگنیشیم سلفیٹ،300گرام زنک سلفیٹ،250گرام بورک ایسڈ،150گرام آئرن سلفیٹ اور2کلوگرام یوریا کاعلیحدہ علیحدہ محلول بنا لیں اور پھر سب کو100لٹر پانی میں ملا کر فی ایکڑ کے حساب سے سپرے کریں۔ کپاس کے کاشتکار بیج بنانے والی فصل میں سلفر کا استعمال کریں۔ بیج کو صحتمند بنانے کے لئے5تا8کلوگرام حل پذیرسلفر بذریعہ آبپا شی ڈالیں۔ کہیں کہیں پرکپاس کی فصل پر پیراولٹ یعنی پودوں کے مرجھاؤ کا مشاہدہ بھی آ رہا تو اس صورت میں کاشتکار پوٹاشیم نائٹریٹ یا پوٹاشیم سلفیٹ500گرام بذریعہ فولیئر سپرے کریں یا10تا 15 کلوگر ام پوٹاشیم سلفیٹ بذریعہ آبپاشی کریں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ آجکل بارشوں کی وجہ سے کپا سکی فصل پر کیڑے مکوڑوں کے حملہ کی شدت میں کمی ہوگئی ہے۔ بارشوں کے بعد موسمی اور اگیتی کاشتہ کپاس پر سفید مکھی اور سبز تیلے کا حملہ ہوسکتا ہے۔ اجلاس میں سفید مکھی سے بچاؤ کی صورت میں پیلے لیس دار چپکنے والے پھندے بحساب10عدد فی ایکڑ کے استعمال کی سفارشات پیش کی گئیں۔ سفید مکھی کے شدید حملہ کی صورت میں کاشتکارفلونیکامڈ80گرام یا پائریپروکسیفن400تا500ملی لٹر یا سینٹرنیلی پرول +ڈائیا فینتھرون کا مکسچر بحساب300ملی لٹر،100لٹر پانی میں ملا کر فی ایکڑ کے حساب سے کھیت میں سپرے کریں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ایسی فصل جہاں ڈوڈی بننے کا عمل شروع ہوچکا ہے وہاں گلابی سنڈی کا حملہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ کپاس کے کاشتکار گلابی سنڈی کی مانیٹرنگ کے لئے1 جنسی پھندہ فی پانچ ایکڑلگائیں جبکہ مینجمنٹ کے لئے8جنسی پھندے فی ایکڑ کے حساب سے لگائے جائیں۔ اور پہلے سے لگائے گئے پھندے جو کھیت میں گر گئے ہیں یا گردآلود ہوگئے ہیں ان کو بحفاظت دوبارہ سے لگائیں۔سبز تیلے کے معاشی نقصان کی حد پر کاشتکار ڈائی نوٹیفرون100گرام یافلونیکا مڈ60گرام بحساب 100لٹر پانی فی ایکڑ اسپرے کریں۔ ایسے کاشتکار جنہوں نے بیج بنانے کے لئے موسمی کپاس لگائی ہے وہ روگنگ کا عمل جلد از جلد مکمل کریں اور اگیتی کاشتہ کپاس کی چنائی بارش کے موسم میں ہرگز نہ کریں۔اجلاس میں سی سی آر آئی ملتان کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان ڈاکٹر محمد نوید افضل، ساجد محمود، ڈاکٹرمحمد اکبر،ڈاکٹرنورمحمد، ڈاکٹر فرزانہ اکبر،ڈاکٹررابعہ سعید اورجنید احمد خان ڈاہا سائنٹفک آفیسر نے شرکت کی۔
مزید زراعت کی خبریں
-
ملک میں کھاد کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان
-
دھان کے کاشتکاروں کو پنیری اکھاڑتے وقت متاثرہ پودے زمین میں تلف کرنے کی ہدایت
-
پاکستان کو ٹونا مچھلی کی برآمد سے 200ملین ڈالرز آمدن متوقع
-
دھان کی کاشت کیلئے پنیری اکھاڑنے سے ایک دو روز پہلے اسے پانی لگادیں تاکہ زمین نرم ہوجائے،لیاقت علی
-
وزیر اعلیٰ پنجاب گندم سپورٹ پروگرام کے تحت صوبہ بھر کے کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز کی مفت فراہمی کا عمل جاری ہے،سید عاشق حسین کرمانی
-
مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی برآمدات میں اپریل کے دوران 11.57 فیصد اضافہ ہوا
-
انٹر نیشنل بکرا بچھڑا و اونٹ میلہ، لاہور کے 257کلوگرام وزنی بکرے کی پہلی پوزیشن
-
3 لاکھ روپے فی کلو فروخت ہونے والے آم کی کراچی میں بھی پیداوار شروع
-
کس طرح فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی دیہی پنجاب کے پھلوں کے کاشتکاروں کو تباہ کر رہی ہے
-
ایس ایم تنویر سرپرست اعلی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سربراہی میں پری بجٹ میٹنگ آف سٹینڈنگ کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت(ایف پی سی سی آئی) کا اجلاس
-
دھان کے کاشتکار چاول کی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں ،ڈائریکٹر زراعت
-
پاکستان میں آم کی کاشت کا رقبہ 159000 ہیکٹر، پیداوار 1844000 ٹن سے تجاوز کرگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.