
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا امریکی ماڈل اپنانے کا فیصلہ، نوٹی فکیشن جاری
گاڑی مالک کو ایک مستقل نمبر پلیٹ دی جائے گی جو اس کے نام سے منسلک رہے گی، گاڑی کی فروخت پر سابقہ نمبر منسوخ کر دیا جائے گا اور نئے مالک کو نیا رجسٹریشن نمبر الاٹ ہوگا
ساجد علی
بدھ 16 جولائی 2025
17:02

(جاری ہے)
نوٹی فکیشن سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مالک ایک سال تک بغیر کسی گاڑی کے بھی اپنا نمبر اپنے پاس رکھ سکتا ہے تاہم اگر ایک سال کے اندر اس نے وہ نمبر کسی گاڑی سے منسلک نہ کیا تو اس صورت میں اسے منسوخ کردیا جائے گا، یہ پالیسی نئی اور پرانی دونوں قسم کی گاڑیوں پر لاگو ہوگی، جس کے تحت محکمہ ایکسائز ٹرانسفر ہونے والی گاڑی کو بھی اس کے نئے مالک کے نام نیا نمبر جاری کرے گا۔
دوسری طرف پنجاب حکومت نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن فیس میں نمایاں اضافے کی تیاری کرلی، محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول نے رجسٹریشن فیس میں اضافے کے حوالے سے تجاویز حکومت کو بھجوا دی ہیں، ان تجاویز کا مقصد نا صرف حکومتی ریونیو میں اضافہ کرنا ہے بلکہ رجسٹریشن کے نظام میں شفافیت لانا بھی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ہزار سی سی تک کی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس موجودہ 1 ہزار 200 روپے سے بڑھا کر 5 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے، ہزار سے اٹھارہ سو سی سی تک کی گاڑیوں کی فیس 2 ہزار سے بڑھا کر 11 ہزار روپے اور اس سے اوپر کی گاڑیوں کی فیس 8 ہزار روپے سے بڑھا کر 22 ہزار روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے، ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (HTV) کے لیے 4 ہزار روپے کی فیس کو بڑھا کر 11 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
"جب پٹرول، ڈیزل، بجلی، آٹا، سبزیاں مہنگی ہوں تو سمجھ جاو وزیر اعظم چور ہے"
-
حکومت ایک منصوبے کے تحت پی ٹی آئی میں پھوٹ ڈلوانا چاہتی ہے جس سے ہوشیار رہا جائے
-
پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر میڈیا کی خاموشی بھی ایک سوالیہ نشان ہے
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ٹریفک پولیس کو محنت کشوں کے چالان کم اور وارننگ زیادہ دینے کی ہدایت
-
ملک میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوگئی
-
غزہ: خوراک کی اسرائیلی تقسیم یا فلسطینیوں کے لیے موت کا پھندا؟
-
یوکرین: روسی حملوں میں تیزی سے شہری ہلاکتوں میں اضافہ
-
شام میں فرقہ وارانہ تشدد میں ہلاکتوں پر یو این چیف کو تشویش
-
متوسط آمدنی والے ممالک میں گوشت اور دودھ کی طلب میں اضافہ، رپورٹ
-
'سی سی ڈی‘ پولیس: کیا عوامی تاثر بدل سکے گا؟
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبہ بھر کی نوتعمیرشدہ سڑکوں اور گلیوں کی بیوٹیفکیشن کرنے کی ہدایت
-
جماعت اسلامی کا مہنگائی اور شوگر مافیا کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.