ایران نے ایندھن کی سمگلنگ کے الزام میں ایک غیر ملکی آئل ٹینکر ضبط کر لیا

بدھ 16 جولائی 2025 22:49

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)ایران نے 20 لاکھ لیٹر ایندھن کی "سمگلنگ کے الزام میں ایک غیر ملکی آئل ٹینکر ضبط کر لیا۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق "ملک کی سمندری سرحدوں، خصوصا بحیرہ عمان میں ایندھن کی اسمگلنگ پر مشکوک نقل و حرکت کی مسلسل نگرانی اور تعاقب کے بعد، ایک غیر ملکی آئل ٹینکر کو اس بنیاد پر تلاشی کے لیے روکا گیا کہ اس کے پاس اپنے مال بردار سامان کے حوالے سے قانونی دستاویزات موجود نہیں تھیں۔