کمشنر لورالائی ڈویژن اورڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ کی ملاقات،مسائل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

بدھ 16 جولائی 2025 19:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جیل خانہ جات سکندر خان نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ بدھ کو ہونے والی ملاقات میں نئی تعمیر شدہ سنٹرل جیل ،قیدیوں کے مسائل اور دیگر مختلف اہم متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں ڈی آئی جی کے نئے دفتر کے لیے مناسب جگہ کی فراہمی اور لورالائی میں نئی تعمیر شدہ سنٹرل جیل کو فعال بنانے کے لئے موثر اقدامات بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات سکندر خان نے کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کو بتایا کہ سنٹرل جیل لورالائی کی عمارت مکمل ہو چکی ہے اور اسے جلد از جلد فعال کیا جائے گا تاکہ علاقے میں قیدیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو اچھے طریقے سے سنبھالا جا سکے۔کمشنر لورالائی نے انھیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ لورالائی میں سنٹرل جیل کی تعمیر خوش آ ئند بات ہے جس سے جیل نظام میں بہتری آ ئے گی اور سزا یافتہ قیدیوں کو دور کسی دوسری جیل کی بجائے اب یہاں رکھا جائے گا جن کے رشتہ دار بھی ملاقات کے لیے آ سانی سے آ سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :