اماراتی فضائی کمپنی کا ایران کے لیے 18 جولائی سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان

جمعرات 17 جولائی 2025 10:30

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ایمریٹس نے 18 جولائی سے ایران کے لئےپروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق فضائی کمپنی نے بیان میں کہا ہے کہ ایران کےلئے یومیہ پروازیں چلائی جائیں گی۔بیان میں مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے پہلے فلائٹ سٹیٹس کو ضرور چیک کرلیں اور کمپنی کی ویب سائٹ سے اپ ڈیٹس حاصل کرتے رہیں۔ اس سے قبل ایئرلائن نے 16جولائی تک پروازوں کی معطلی میں توسیع کی تھی۔