فیصل آباد‘فراڈیے ملزم نے مکان خریدنے کا جھانسہ دیکر بیوہ کو جمع پونجی سے محروم کردیا

جمعرات 17 جولائی 2025 12:30

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)فراڈیے ملزم نے مکان خریدنے کا جھانسہ دیکر بیوہ کو جمع پونجی سے محروم کر دیا، پولیس نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کر کے ملزم احسان وغیرہ کی تلاش شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق138گ ب کی رہائشی عابدہ بی بی نے بتایا کہ اس کا شوہر محکمہ زراعت میں دوران ڈیوٹی فوت ہو گیا تو اس کو محکمہ سے خاوند کے واجبات حاصل ہوئے تو ملزم احسان وغیرہ سے مکان خریدنے کا کہا تو انہوںنے 16لاکھ کی رقم حاصل کی بعد ازاں مکان کی رجسٹری کروانے کا کہا تو لیت و لعل کے بعد انکاری ہو گئے، پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ مکان ان کی ملکیت ہی نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :