سویڈش اوپن ٹینس ،لوسیانو تادیو ڈارڈیری مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں داخل

جمعرات 17 جولائی 2025 14:07

سویڈش اوپن ٹینس ،لوسیانو تادیو ڈارڈیری     مینز سنگلز  کے  کوارٹر فائنل ..
سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) اٹلی کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے سکستھ سیڈڈ لوسیانو تادیو ڈارڈیری میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔اٹلی کے 23 سالہ لوسیانو تادیو ڈارڈیری نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 29 سالہ میزبان حریف کھلاڑی الیاس یمر کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

سویڈن میں اے ٹی پی سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ باسٹاد ٹینس سٹیڈیم میں جاری ہے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 23 سالہ اٹلی کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے سکستھ سیڈڈ لوسیانو تادیو ڈارڈیری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 سالہ میزبان حریف کھلاڑی الیاس یمر کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6سے شکست دے کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں اٹلی کے 23 سالہ لوسیانو تادیو ڈارڈیری کا مقابلہ ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی سیباسٹین بیز سے ہوگا۔\932

متعلقہ عنوان :