پاکستان کی ویمن ہاکی امپائر بینش حیات نے ایک اور فائنل سپروائز کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا

پاکستان ویمن ٹیم کے نہ ہونے کا دکھ ہوتا ہے، ہر کوئی پوچھتا ہے پاکستان ویمن ٹیم کہاں ہی ، گفتگو

جمعہ 18 جولائی 2025 16:33

پاکستان کی ویمن ہاکی امپائر بینش حیات نے ایک اور فائنل سپروائز کرنے ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)پاکستان کی پہلی اور واحد ایف آئی ایچ انٹرنیشنل ویمن ہاکی امپائر بینش حیات نے ایک اور فائنل سپروائز کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔انہوں نے چین میں انڈر 18 ایشیا کپ کے ویمن ایونٹ کا فائنل سپروائز کیا۔بینش حیات نے بتایا کہ وہ کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز کے میچز سمیت 80 سے زائد انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کرچکی ہیں اور اب خواہش ہے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کروں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاکستان ویمن ٹیم کے نہ ہونے کا دکھ ہوتا ہے، ہر کوئی پوچھتا ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کہاں ہے۔انٹرنیشنل ویمن ہاکی امپائر بینش حیات نے کہا کہ چین میں ایک اور فائنل سپروائز کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، پاکستان کی انٹرنیشنل ایونٹ میں نمائندگی کرنا ہمیشہ فخر کی بات ہوتی ہے، مجھے ایشین گیمز کے بعد ایک طویل وقفے کے بعد ایونٹ ملا۔بینش حیات نے کہا کہ امپائرنگ میں خواتین آسکتی ہیں، اس کیلئے وقت دینا اور محنت کرنا سب سے اہم ہے جبکہ قوانین سے آگاہی رکھنا بھی اہم ہے۔بینش حیات نے کہا کہ وہ کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز اور ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ جیسے اہم ایونٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔