فرانسسکو کیبرال اور لوکاس میڈلر پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی سوئس اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی

جمعہ 18 جولائی 2025 21:14

فرانسسکو کیبرال اور لوکاس میڈلر پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی سوئس اوپن ٹینس ..
برن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء)پرتگال کے ٹینس کھلاڑی فرانسسکو کیبرال اور ان کے ا?سڑیا کے جوڑی دار لوکاس میڈلرپر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔پرتگال کے ٹینس کھلاڑی فرانسسکو کیبرال اور ان کے ا?سڑیا کے جوڑی دار لوکاس میڈلر نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں میٹ وی مڈل کوپ اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جین جولین راجرپرمشتمل نیدرلینڈز کی جوڑی کو شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

[ سوئٹزرلینڈ میں اے ٹی پی سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ گسٹاڈکے رائے ایمرسن ایرینا میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں پرتگال کے ٹینس کھلاڑی فرانسسکو کیبرال اور ان کے ا?سڑیا کے جوڑی دار لوکاس میڈلرپر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میٹ وی مڈل کوپ اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جین جولین راجرپرمشتمل نیدرلینڈز کی جوڑی کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(8-10)اور 6-7(1-7)سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :