وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایشیئن انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ میں فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

جمعہ 18 جولائی 2025 18:52

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایشیئن انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ میں فائنل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایشیئن انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ میں فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا، سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرنا انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے نوجوانوں پر فخر ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ فائنل میں پاکستانی ٹیم کو کامیاب کرے۔