ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی زیرصدارت تاجروں و کاروباری برادری کو درپیش مسائل بارے کھلی کچہری کا انعقاد

جمعرات 17 جولائی 2025 14:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام ضیاء الرحمن کے زیر صدارت تاجروں اور کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حوالے سے تحصیل میونسپل ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں ضلعی محکموں کے افسران، تاجروں اور کاروباری برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تاجر برادری نے مختلف مسائل پیش کئے۔

(جاری ہے)

متعدد مسائل کو حل کرنے کے لیے موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کی گئیں جبکہ کچھ مسائل کے حل کے لیے باقاعدہ ٹائم لائن دے دی گئی۔ اس موقع پر تاجروں اور کاروباری برادری نے کھلی کچہری منعقد کرنے پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی ان کے مطالبات پر جلد ازجلد عملدرآمد کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو ضروری احکامات جاری کئے جائیں گے۔