گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے چیف جسٹس فلسطین ڈاکٹر محمود صدیقی کی اسلام آباد میں ملاقات

جمعرات 4 ستمبر 2025 17:07

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے چیف جسٹس فلسطین ڈاکٹر محمود صدیقی کی ..
کراچی/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے چیف جسٹس فلسطین ڈاکٹر محمود صدیقی عبدالرحمن الھباش اور امام مسجد اقصیٰ قاضی احمد حسین نے وفد کے ہمراہ گورنر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد میں فلسطین کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر ظہیر محمد حمد اللہ زید بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔

ملاقات میں پاکستان و فلسطین کے برادرانہ تعلقات، امت مسلمہ کے اتحاد اور مسئلہ فلسطین پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستانی عوام ہر سطح پر فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں، مسجد اقصیٰ کا تقدس ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ فلسطینی عوام کی عظیم جدوجہد آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ گورنر سندھ نے معزز مہمانوں کو شیلڈ، شال اور تحائف پیش کئے۔