سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکال دیا گیا

جمعرات 4 ستمبر 2025 17:21

سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکال دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)ڈائریکٹر امیگریشن ایف آئی اے کی منظوری سے سعید غنی کے بھائی ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکال دیا گیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مسافر فرحان غنی کو کلیئر کرنے کے بعد جدہ جانے کی اجازت دے دی گئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل ہونے پر انہیں ایئرپورٹ پر روک لیا گیا تھا۔یاد رہے کہ سعید غنی کے بھائی ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی و دیگر ملزمان سرکاری ملازمین پر تشدد اور دھمکانے کے کیس میں کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ عدالت نے فرحان غنی کو عمرے پر جانے کی اجازت دی تھی۔