Live Updates

وزیراعلیٰ کاچوہنگ میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ، سیلاب متاثرین میں گھل مل گئیں

مریم نواز کاقائم عارضی کلاس روم میں بچوں سے گپ شپ، مختلف سوالات پوچھے، بچوں سے اظہار شفقت کمسن انعمتا کی کتاب میں دلچسپی دیکھ کر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا اظہار مسرت، آپ کو پہلی بار دیکھ رہا ہوں‘کمسن طالبعلم کی گفتگو وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کی یقین دہانی، فلڈ ریلیف کیمپ میں مقیم خواتین اور بچوں میںتحائف تقسیم پانی کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، گھر بنانے میں بھی مدد کریں گے،سیلاب متاثرین فکر نہ کریں آپ کیساتھ ہیں اور ساتھ دیں گے‘مریم نواز چوہنگ فلڈ ریلیف کیمپ میں تھیم پارک، برکت کالونی،منظورپارک اور دیگر علاقوں کے متاثرین مقیم ، کھانا،منرل واٹر،ملک پیک اور بسکٹ کی فراہمی

جمعرات 4 ستمبر 2025 19:07

وزیراعلیٰ کاچوہنگ میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ، سیلاب متاثرین میں گھل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چوہنگ فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف فلڈ ریلیف کیمپ کے متاثرین میں گھل مل گئیں اوردلاسہ دیا ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے قائم عارضی کلاس روم کے بچوں سے گپ شپ کی، مختلف سوالات پوچھے اور بچوں سے شفقت کا اظہار کیا۔ کمسن انعمتا نے تحائف ملنے پر اظہار تشکر کے لئے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو گلے لگا لیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریڈ فراک کا بھی تحفہ دیا۔ کمسن انعمتا کی کتاب میں دلچسپی دیکھ کر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اظہارمسرت کیا۔ایک اورکمسن طالب علم نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف سے باتیں کی اور کہا کہ آپ کو پہلی بار دیکھ رہا ہوں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آشوب چشم میں مبتلا بچے کا فوری علاج معالجہ شروع کروانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فلڈ ریلیف کیمپ میں مقیم سب بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کا بھی حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فلڈ کیمپ میں مقیم خواتین اور بچوں کو تحائف پیش کئے اور سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پانی کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، گھر بنانے میں بھی مدد کریں گے۔

فکر نہ کریں آپ کے ساتھ ہیں اور ساتھ دینگے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے موجود میڈیسن، ای سی جی، ایکسرے اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر لاہور نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا کہ لاہور میں سیلابی ریلے سے 4891 موضع متاثر ہوئے۔ لاہور میں سیلاب متاثرہ علاقے سے 36658 آبادی کا انخلا ممکن بنایا گیا ۔

13621 مویشی سیلاب متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے۔ لاہورمیں7 فلڈ ریلیف کیمپ، 17 میڈیکل ریلیف کیمپ اور 9 لائیو سٹاک ریلیف کیمپ قائم ہیں۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوہنگ میں 3ہزار سیلاب متاثرین مقیم ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ چوہنگ فلڈ ریلیف کیمپ میں تھیم پارک، برکت کالونی،منظورپارک اور دیگر علاقوں کے متاثرین مقیم ہیں۔ فلڈ ریلیف کیمپ میں کھانا،منرل واٹر،ملک پیک اور بسکٹ فراہم کیے جارہے ہیں ۔صفائی کے لئے ڈسٹ بن، واسا کا عملہ ہمہ وقت موجودرہتا ہے۔ سیلاب زدگان کے علاج وصحت کے لئے 24 /7 ڈاکٹر اور طبی عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات