اسرائیل کاغزہ سے نکالے گئے فوجیوں کو شام کی سرحد پر تعینات کرنے کااعلان

جمعرات 17 جولائی 2025 16:12

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)اسرائیلی فوجی حکام نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے جنگ بندی معاہدے کے لیے اسرائیل کو جن کچھ فوجی دستوں کو غزہ سے نکالنا پڑے گا انہیں واپس بیرکوں میں یا گھروں کو نہیں جانے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بلکہ انہیں ایک نئے محاذ یعنی شامی سرحد پر تعینات کر دیا جائے گا۔یہ بات اسرائیلی حکام نے اس وقت بتائی جب اسرائیلی فوج دروز قبیلے کی مدد کے نام پر شام پر بمباری کر رہی تھی۔