شہرہ آفاق کپس(KIPS) اکیڈمی سینٹر پلیٹ شہریان مظفرآباد کے بچوں کے لیے تاریخی اور مثالی اضافہ

جمعرات 17 جولائی 2025 16:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء) شہرہ آفاق کپس(KIPS) اکیڈمی سینٹر پلیٹ شہریان مظفرآباد کے بچوں کے لیے تاریخی اور مثالی اضافہ ہے، ادارہ بچوں اور بچیوں کو بہترین تعلیم، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ماحول فراہم کرنے سمیت ان کے مستقبل کو درخشاں بنانے کے لیے سرگرداں ہے۔ ان خیالات کا اظہار سول سوسائٹی، علمی، ادبی حلقوں کے اکابرین نے گزشتہ روز فیڈرل بورڈ میں شاندار نتائج حاصل کرنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے انتہائی جاں فشانی اور محنت سے بچوں کو زیور تعلیم سے اراستہ کیا ہے مگر اس میں نکھار پیدا کرنے کے لیے کپس(KIPS) اکیڈمی سینٹر پلیٹ کا کردار روز اول کی طرح روشن ہے۔

(جاری ہے)

کیپس اکیڈمی بچوں اور بچیوں کی تعلیم و تربیت نظم و ضبط اور قائدانہ صلاحیتوں کو ابھارنی/نکھارنے کے لیے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ماحول فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کپس اکیڈمی سینٹر پلیٹ دارالحکومت مظفرآباد کے محفوظ اور پرامن علاقے میں واقع ہے، جو اپنی لوکیشن سکیورٹی اور سہولیات کے لحاظ سے نہایت موزوں انتخاب ہے۔ ادارے کی عمارت جدید طرز پر تعمیر شدہ ہے جس میں تدریسی و تربیتی سہولیات شامل ہیں۔ انہوں نے کپس اکیڈمی سینٹر پلیٹ کے تمام سٹاف اور فیکلٹی پر بھرپور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انچارج کپس اکیڈمی سینٹر پلیٹ سابق پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج ملک ارشد کے فرزند ملک وقاص اور تمام فیکلٹی ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے، جنہوں نے دن رات محنت کر کے بچوں کو اس قابل بنایا کہ آج انہوں نے فیڈرل بورڈ میٹرک کے امتحانات میں شاندار نمبرات حاصل کرتے ہوئے نہ صرف اپنے اپنے تعلیمی اداروں، والدین کا سر فخر سے بلند کیا ہے بلکہ کپس اکیڈمی کی بہترین روایات کو بھی برقرار رکھا ہے

متعلقہ عنوان :