
عراق میں مارکیٹ اور ریستوران آتشزدگی سے 60 افراد جاں بحق ہوگئے
مزید لاشیں ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہیں جنہیں نکالا نہیں جا سکا‘کئی افراد لاپتہ ہیں. امدادی کارکن
میاں محمد ندیم
جمعرات 17 جولائی 2025
15:37

(جاری ہے)
کوت شہر کے محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ اب تک 59 افراد کی شناخت ہو چکی ہے لیکن ایک لاش بری طرح جھلس چکی ہے جس کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی شہر کے ایک اور اہلکار علی المیاحی نے کہا کہ ابھی مزید لاشیں ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہیں جنہیں نکالا نہیں جا سکا سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پانچ منزلہ عمارت شعلوں کی لپیٹ میں ہے، جب کہ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں رات بھر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف رہیں. واسط صوبے کے گورنر محمد المیاحی نے واقعے کو المناک المیہ اور قومی سانحہ قرار دیا ان کے مطابق آگ رات کے وقت پانچ منزلہ عمارت میں لگی، جہاں شہری خریداری اور کھانے میں مصروف تھے انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ نے متعدد افراد کو بچا لیا اور آگ پر قابو بھی پا لیا. واقعے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے جس کی رپورٹ 48 گھنٹوں کے اندر جاری کی جائے گی عراقی نشریاتی ادارے کے مطابق گورنر محمد المیاحی نے بتایا کہ واقعے کے بعد عمارت اور مال کے مالک کے خلاف مقدمات درج کر دیے گئے ہیں.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مریم نواز کے کہنے پر باجوہ سے ملنے کی بہت بڑی قیمت چکائی‘ کاش یہ ملاقات نہ ہوئی ہوتی، محمد زبیر
-
ایف بی آر کو اضافی اختیارات دینے کیخلاف تاجربرادری تقسیم، کراچی، لاہور میں تاجروں کی ہڑتال، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز کا ہڑتال نہ کرنے کا اعلان
-
پاکستان اور بھارت کی جنگ میں 5 طیارے گرائے گئے، ٹرمپ نے بھی تصدیق کردی
-
ادارہ شماریات کا چینی سستی ہو جانے کا دعوٰی
-
بارش نے پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا پول کھول دیا
-
مون سون کے ایک اور انتہائی شدت والے سپیل کیلئے تیار ہو جائیں
-
پاکستان نے امریکا سے کپاس اور سویابین کی درآمدات بڑھانے کی پیشکش کردی ہے
-
طوالت پکڑتی یوکرین جنگ میں جرائم کی بدلتی شکل پر رپورٹ
-
سوڈان خانہ جنگی: امدادی کٹوتیاں پناہ گزینوں کی مشکلات میں اضافے کا سبب
-
شام: فرقہ وارانہ فسادات میں سیکڑوں ہلاک، ہزاروں زخمی
-
سینیٹ الیکشن میں ایسا نظام لانا ہوگا جس سے خریدوفروخت کا بازار بند ہوسکے
-
ملکی معیشت کیلئے بڑی خبر،14سال بعد پاکستان کا مالی سال کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.