جیکب شنائٹر اور مارک والنرپر مشتمل جرمن سیکنڈ سیڈڈ جوڑی سوئس اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی

جمعرات 17 جولائی 2025 17:32

برن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)جیکب شنائٹر اور مارک والنر پر مشتمل جرمن سیکنڈ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

جرمنی کے ٹینس کھلاڑی جیکب شنائٹر اور ان کے ہم وطن جوڑی دار مارک والنر نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں برازیل کے مارسیلو فیڈریزی ڈیمولینر اور ان کے تیونس کے جوڑی دار سکندر منصوری کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایونٹ میںمردوں کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں جیکب شنائٹر اور مارک والنر پر مشتمل جرمن سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برازیل کے مارسیلو فیڈریزی ڈیمولینر اور ان کے تیونس کے جوڑی دار سکندر منصوری کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6سے شکست دے کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :