کےٹو مہم جوئی کے دوران پاکستانی کوہ پیما جاں بحق، غیر ملکیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

کوہ پیما محمد افتخار کا تعلق سدپارہ گاؤں سے تھا، آج ہی سپرد خاک کیا جائے گا : ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 19 جولائی 2025 11:34

کےٹو مہم جوئی کے دوران پاکستانی کوہ پیما جاں بحق، غیر ملکیوں کو بحفاظت ..
سکردو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 جولائی 2025ء ) دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران برفانی تودے کی زد میں آکر پاکستانی کوہ پیما جاں بحق ہو گیا۔ 
شگر کے ڈپٹی کمشنر عارف حسین کے مطابق کےٹو مہم جوئی کے دوران 4 کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آگئے تھے جس دوران 3 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔ 
ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کے مطابق تینوں غیر ملکی کوہ پیما معمولی زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

 
دوسری جانب ایک پاکستانی کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت محمد افتخار حسین کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق کوہ پیما کی میت آج اسکردو منتقل کی جائے گی۔ 
ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے بتایا کہ کوہ پیما محمد افتخار کا تعلق سدپارہ گاؤں سےتھا، جنہیں آج سدپارہ گاؤں میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔