کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح بہبود کے لیے گراس روٹ لیول پر کام کریں گئے،چیف آرگنائزر ڈسٹرکٹ سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن

جمعرات 17 جولائی 2025 18:04

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کو مزید فعال کریں گے، تمام گیمز کے ایونٹ اور کوچنگ کیمپس کا انعقاد ہوگا، عنبر بشیر چیف آرگنائزر ڈسٹرکٹ سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کھیلوں کے فروغ کے لیے گراس روٹ لیول پر کام کرینگے اور جلد یہاں کھیلوں کی اکیڈمیاں بنا کر کوالیفائیڈ کوچز سے کھلاڑیوں کو کوچنگ دلواییں گے ڈسٹرکٹ سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اجلاس جلد بلا کر اسے مزید فعال اور منظم بنائیں گے نوجوانوں کو آگے لائیں گے جو کھیلوں کے فروغ کے لیے کام کریں انہوں نے کہا کہ وہ جلد باکسنگ کوچ زرداد خان کے نام سے اکیڈمی کا انعقاد کررہے ہیں جس میں شہزاد باکسر اور کوچ کے علاوہ دیگر کوالیفائیڈ کوچز مرحلہ وار باکسنگ کی جدید ٹریننگ دیں گے اس کے علاوہ فٹبال اور ہاکی کے قومی سطح پر ٹورنامنٹ منعقد کروائے جائیں گے آئندہ میٹنگ میں جلد کھیلوں اور کھلاڑیوں کی بہتری کے لیے فیصلے کیے جائیں گے سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ممبران کو فعال کرکے ضلع بھر میں کام کریں گے۔

\378

متعلقہ عنوان :