بحری آلودگی معیشت اور صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے،جنید انوار چوہدری

جمعرات 17 جولائی 2025 19:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے بحری آلودگی معیشت اور صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے،سمندری آلودگی کے خلاف موثر عوامی مہم چلانے کی ضرورت ہے ۔وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی صدارت میں سمندری آلودگی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں بحری آلودگی روکنے کے لئے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

دوران اجلاس گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور نے کہا حکومت سمندری ماحول کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے لیے پرعزم ہے،بحری آلودگی معیشت اور صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے،سمندری آلودگی کے خلاف موثر عوامی مہم چلانے کی ضرورت ھے،مچھلی، سیاحت اور شپنگ صنعتیں آلودگی سے متاثر ہو رہی ہیں،سمندری آلودگی سے ماہی گیر برادریوں کا روزگار خطرے میں پڑ گیا ہے،کراچی کے ساحلی پانیوں میں آلودگی تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے،گندے پانی اور صنعتی فضلے کا سمندر میں داخلہ فوری روکنے کی ضرورت ہے،ہاربر انفراسٹرکچر کو آلودگی کے باعث شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کچرے کو روکنے کے لیے نالوں پر جال اور دریاؤں کے اطراف باڑ لگانے کی تجویز دی ہے،منوڑہ، بابا بھٹ جزائر میں نئی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی جلد تعمیر کی ضرورت ہے۔دوران اجلاس انکشاف ہوا کہ کراچی روزانہ 472 ملین گیلن گندا پانی پیدا کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :