اسسٹنٹ کمشنر کا بارشی صورتحال کے جائزہ کے سلسلہ میں نواحی علاقہ جات کا دورہ

جمعرات 17 جولائی 2025 19:01

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کا بارشی صورتحال کے جائزہ کے سلسلہ میں نواحی علاقہ جات کا دورہ، انہوں نے ستگھرہ میں بارشی پانی کی نکاسی کے عمل کا جائزہ لیا اور 29 ٹو آر میں ریونیو سٹاف کو نکاسی آب کے لیے مرکزی نالے میں طغیانی کے باعث پشتوں کو مضبوط کرنے کے احکامات دیے، اسسٹنٹ کمشنر نے موضع کاکو میں ایکسین ہائی وے کو بارشی کی نکاسی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی تاکہ مقامی آبادی کو بارشی پانی سے بچایا جا سکے، اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے کہا کہ شہر کی طرح دیہات میں بھی بارشی پانی کے نکاس کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عوامی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے، انہوں نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو بارشی پانی میں نہ کھیلنے دیں اور گہرے پانی اور نہروں میں نہانے سے بھی پرہیز کریں۔

\378

متعلقہ عنوان :