رائل چیلنجرز کی فاتحانہ ریلی میں بھگدڑ کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم

جمعرات 17 جولائی 2025 20:36

کلکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)کرناٹکا ہائیکورٹ نے آئی پی ایل ٹائٹل فتح کے بعد بنگلور اسٹیڈیم کے باہر جشن میں ہونے والی بھگدڑ سے متعلق رپورٹ عوام کیلئے جاری کرنے کا حکم دے دیا۔بھگدڑ کے واقعے میں 11 افراد ہلاک اور 56 زخمی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

ریاستی حکومت نے یہ رپورٹ مہر بند لفافے میں پیش کرنے کی درخواست کی مگر عدالت نے اس کی مخالفت کی۔عدالت نے کہا کہ اس میں قومی سلامتی، عوامی مفاد یا نجی رازداری کا کوئی جواز نہیں ہے۔عدالت نے مزید واضح کیا کہ رپورٹ کو صرف ریاستی حکام تک محدود رکھنا غیر منصفانہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :