لمز کے اساتذہ اور طلبا پر مشتمل 12رکنی وفد کا علی ترین فارمز کا معلوماتی دورہ

جدید زرعی ٹیکنالوجی، جدید مشینری ،فصلوں کی کاشت ،جدید آبپاشی کے طریقوں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی

جمعرات 17 جولائی 2025 19:05

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز(لمز) کے اساتذہ اور طلبا پر مشتمل 12رکنی وفد نے علی ترین فارمز کا معلوماتی دورہ کیا۔ وفد میں لمز کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر سید ظہور حسن، ڈاکٹر شکیل صادق ججہ ٹیم لیڈ سمیت دیگر شریک تھے۔ علی ترین فارمز کے جنرل منیجر عاصم نثار باجوہ نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جہانگیر خان ترین نے زراعت کو میکانائز کیا اور ان کی جانب سے زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے فصلوں کی پیداوار، معیار اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین نے لودھراں میں بنجر زمین کو آباد کیا۔ اگر ہمارا ماڈل اپنایا جائے تو ملک کے دیگر علاقوں میں بھی بنجر زمین کو آباد کرنے فصلوں کی بہترین پیدوار حاصل کی جاسکتی ہے۔ علی ترین فارم مینجمنٹ کی جانب سے لمز کے وفد کو جدید زرعی ٹیکنالوجی، جدید مشینری ، گنا، آم سمیت دیگر فصلوں کی کاشت اور جدید آبپاشی کے طریقوں بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ لمز کے وفد نے فیلڈ وزٹ کے دوران جدید زرعی ٹیکنالوجی کا عملی مشاہدہ کیا اور جہانگیر ترین کی زراعت میں جدت پسندی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی سراہا۔