Live Updates

ا* مریم نواز شریف کا دل دکھی انسانیت کے ساتھ دھڑکتا ہے ؛ رانا طارق

جمعرات 17 جولائی 2025 20:00

ﷺ رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2025ء)سرکاری ہسپتالوں میں مانیٹرنگ کیلئے سی ایم ہیلتھ ویجی لینس سکواڈ قائم کرنا دکھی انسانیت کی بھلائی کا کام ہے، سرکاری ہسپتالوں کی مانیٹرنگ رپورٹ پر 24 گھنٹے میں ایکشن کی ہدایت کی اور کہا کہ تین سی ایم ہیلتھ ویجی لینس سکواڈ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر جلد کام شروع کر دیں ، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سابق صوبائی وزیر (ر) کرنل رانا محمد طارق اپنے ڈیرے مراکہ کواٹر رانا پیلس میں ملنے والے وفد اور ہمارے نمائندہ سے گفتگو میں کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ مشکل حالات میں وزیر اعلی مریم نواز شریف متوسط طبقہ کے لیئے مسیحا ثابت ہوئی ہیں، اس مہنگائی کے دور میں مریضوں کی مشکلات کے اژالے کیئے وزیر اعلی مریم نواز شریف کے اقدامات قابل تحسین ہیں، انہوں نے سی ایم ہیلتھ ویجی لینس سکواڈ میں ڈاکٹر، فارماسسٹ، بائیو میڈیکل انجینئر، بجٹ اکاؤنٹ آفیسر، ڈیٹا ایکسپرٹ اور دیگر شامل ہونگے،سی ایم ویجی لینس سکواڈ، ہسپتالوں میں میڈیسن، ڈیوٹی روسٹر، کلینکل سروسز، بائیومیڈیکل آلات اور دیگر امور چیک کرے گا، محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کے زیرا ہتمام خصوصی ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ قائم کرنے کی منظوری دی گئی،ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ میں ضلع، تحصیل ہسپتالوں اور مراکز صحت کے لئے الگ الگ یونٹ قائم ہونگے، ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ میں سرویلنس روم24/7 کام کرے گا۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات