راولپنڈی،بارش کے باعث ضلع بھر میں ایک روز کی چھٹی، نالہ لئی کے اطراف سے لوگوں کو انخلا کی ہدایت جاری

جمعرات 17 جولائی 2025 20:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)راولپنڈی میں بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال کے باعث ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ضلع بھر میں ایک دن کی چھٹی کا اعلان کر دیا ہے جبکہ نالہ لئی میں طغیانی کے باعث نالے کے اطراف سے لوگوں کو انخلا کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے عوام سے گذارش کی ہے کہ عوام گھروں میں رہیں اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ نالہ لئی کے اطراف نشیبی علاقوں کے رہائشی انخلا کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متنبہ کیا ہے کہ نالئہ لئی کے اطراف جمع ہونے اور نہانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :