) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید کا مختلف مقامات پر صفائی انتظامات اور بارشی پانی کے نکاس کا جائزہ

جمعرات 17 جولائی 2025 20:25

ج اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2025ء)اوکاڑہ دیپالپور ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید کا مختلف مقامات پر صفائی انتظامات اور بارشی پانی کے نکاس کا جائزہ، انہوں نے سبزی منڈی روڈ اور اطراف کے علاقوں میں پانی کے انخلا کے عمل کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید کا سخی سیداں کالونی میں روڈز کے اطراف سے گندگی کے ڈھیروں کو اٹھانے کے احکامات جاری کیے، اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید نے کہا کہ صفائی ستھرائی اور گندگی کے ڈھیروں ڈھیروں کو ٹھکانے لگانے کے لیے صفائی ٹیمیں تسلسل سے اقدامات کریں، شہر بھر کے مختلف مقامات پر بارشی پانی کو جلد از جلد نکالنے کے لیے تیزی سے کام کیا جائے۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :