ش*ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کے افسران کا اجلاس

جمعرات 17 جولائی 2025 20:25

۳اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کے افسران کا اجلاس، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ محمد عمر طیب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ رب نواز، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ مرغوب حسین ڈوگر، سب ڈویڑنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد شہباز سکھیرا، ایس این اے افضال حسین بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نشیبی علاقوں سے پانی کے انخلا کے کاموں کی نگرانی کرنے کے لیے افسران فیلڈ وزٹس کا سلسلہ تسلسل سے جاری رکھیں، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی گائیڈ لائنز کے مطابق عوامی مسائل کے حل اور عوامی بہتری کے لیے گڈ گورننس اقدامات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے، اس لیے ان پر عمل درآمد کرتے ہوئے عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور عوامی شکایات کا ازالہ بھی کیا جائے۔

۔۔۔

متعلقہ عنوان :