Live Updates

معاونِ خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا ایبٹ آباد میں سٹیزن فیسیلیٹیشن سنٹر کا افتتاح

جمعرات 17 جولائی 2025 21:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر شفقت ایاز نے ایبٹ آباد میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سٹیزن فیسیلیٹیشن سنٹر (سی ایف سی) کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ، محکمہ سائنس و آئی ٹی کے افسران، معزز شہری اور سرکاری حکام موجود تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شفقت ایاز نے کہا کہ یہ سنٹر پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وژن اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کو سہولیات کی فراہمی کا عملی مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیزن فیسیلیٹیشن سنٹر ایک ون ونڈو سہولت ہے جہاں شناختی کارڈ، ڈومیسائل، برتھ و ڈیتھ سرٹیفکیٹس، رجسٹری، فرد، ڈرائیونگ لائسنس، اسناد کی تصدیق اور دیگر سرکاری خدمات ایک ہی جگہ فراہم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شفقت ایاز نے مزید کہا کہ اس سنٹر سے عوام کا وقت اور پیسہ دونوں محفوظ ہوں گے اور عوامی خدمات کی فراہمی میں شفافیت، تیزرفتاری اور آسانی آئے گی۔انہوں نے اعلان کیا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی اسی طرز کے سنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ ہر شہری کو باوقار، آسان اور فوری رسائی حاصل ہو۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ان مراکز پر تعینات عملہ مکمل پیشہ ورانہ، خوش اخلاق اور ایماندار ہو تاکہ عوام کا اعتماد اس پر مضبوط ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام اقدامات پاکستان تحریک انصاف کے اُس نظریے کا حصہ ہیں جس میں بااختیار شہری، جوابدہ حکومت اور شفاف نظام کو ترجیح حاصل ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات