فیصل آباد پولیس نے 213 اشتہاری ملزمان سمیت درجنوں جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیے

جمعرات 17 جولائی 2025 21:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) فیصل آباد پولیس نے رواں ماہ دوران 213 اشتہاری ملزمان سمیت درجنوں جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلیے۔ترجمان طارق جٹ نے بتایا کہ فیصل آباد پولیس نے ماہ جولائی کے15 روز میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 213 اشتہاری ملزمان سمیت درجنوں جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلیا۔

ماہ جولائی کے پندرہ روز میں213 اشتہاری ملزمان اے کیٹگری کے 89 اور بی کیٹگری کے 124 مجرمان گرفتار کئے گئے۔مختلف تھانوں میں جواء اور پرچی مافیاکے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے91 ملزمان گرفتار کرکے 31 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ جوا مافیا کے قبضہ سے زر داؤ رقم دو لاکھ 26 ہزار روپے برآمد کی اور موقع سے تاش،پرچیاں،چٹھے اور دیگر جواکا سامان پولیس تحویل میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 185 ملزمان گرفتار کرکے منشیات برآمد کی۔ ملزمان سے چرس 62.136کلو گرام ، آئس 5.723 کلو گرام ، ہیروئن 24.700کلو گرام ، لہن 30 لیٹر اور شراب 2996 لیٹر برآمد کرکے تحویل میں لی گئی۔غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیو ں میں 125 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان سے پسٹل90، کلاشنکوف 7 ،رائفل 4 ، بندوق 141، رپیٹر3 ، ریوالور دو،کاربین ایک و متعدد گولیاں اور کارتوس برآمد کی گئیں ۔ملزمان کیخلاف دستیاب کریمنل ریکارڈ کے تحت قانونی شروع کردی گئی۔