ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے ٹائون پلاننگ ونگ کا اجلاس

جمعہ 18 جولائی 2025 00:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے ٹائون پلاننگ ونگ کا اجلاس منعقد ہواجس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں زیر تعمیر املاک کی انسپکشن کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

طاہر فاروق نے کہا کہ ٹائون پلاننگ ونگ کے افسران زیر تعمیر املاک پر ایس او پیز کا نفاذ یقینی بنائیں، تمام زیر تعمیر املاک کو نوٹسز جاری اورایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے مالکان و انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ایل ڈی اے ٹائون پلاننگ ونگ نے زیر تعمیر 50 املاک کو نوٹسز جاری اور 6 پر مقدمات بھی درج کرائے ہیں۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے حالیہ مون سون سیزن میں زیر تعمیر املاک و پلازوں پر سرویلنس سخت کرنے کی ہدایت کی، ڈی جی نے غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف سخت کریک ڈائون کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی یوپی، چیف ٹائون پلانر، ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ اور ٹائون پلاننگ ونگ کے تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔