انگلینڈ انتہائی سخت مقابلے کے بعد یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

جمعہ 18 جولائی 2025 08:30

زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد سویڈن کو پنالٹی شوٹ آئوٹ میں شکست دے کر یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ حاصل کرلی ۔ خواتین کی یورپی چیمپئن شپ کا دوسرا کوارٹر فائنل میچ مقررہ وقت تک 2-2 گول سے برابر رہنے پر فیصلہ پنالٹی شوٹ آئوٹ پر ہوا ،جس پر دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے سویڈن کو 2 کے مقابلے میں 3گول سے ہرا کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

انگلینڈ کی ٹیم گزشتہ پانچ یورو ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ مقابلوں میں چوتھی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ انگلینڈ کی ویمنز فٹ بال ٹیم کا 22 جولائی کو یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں مقابلہ اٹلی کی ویمنز فٹ بال ٹیم سے جنیوا میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کے انتہائی دلچسپ مقابلے سوئٹزرلینڈ میں جاری ہیں،جس میں شائقین فٹ بال کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ کے لیٹزگرنڈ سٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئن شپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور سویڈن کی ویمنز ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ ہوا میچ مقررہ وقت پر 2-2 گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے پنالٹی شوٹ آئوٹ کا سہار لیا گیا جس پر انگلینڈ کی ٹیم نے سویڈن کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کا سیمی فائنل میں مقابلہ اٹلی کی ویمنز فٹ بال ٹیم سے ہوگا اور یہ میچ 22 جولائی کو جنیوا میں کھیلا جائے گا۔\932

متعلقہ عنوان :