آسٹریلیا میں لاپتہ ہونے والے طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا گیا

جمعہ 18 جولائی 2025 11:54

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) آسٹریلیا میں لاپتہ ہونے والے طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا گیا ہے، حکام کے مطابق طیارے میں ایک ہی فرد سوار تھا جس کے زندہ بچنے کا کوئی امکان نہیں ۔ شنہوا کے مطابق لاپتہ ہونے کے بعد منگل کو طیارے کی ہنگامی تلاش شروع کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

طیارے کو 74 سالہ پائلٹ ڈیوڈ سٹیفنز اڑا رہے تھے، ریاست نیو ساؤتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) میں سڈنی کے جنوب میں واقع ایک علاقائی ایئرپورٹ پر اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکا۔

این ایس ڈبلیو پولیس نے جمعے کو تصدیق کی کہ طیارے کا ملبہ ریاست کے برف پوش پہاڑوں کے علاقے میں ایک ریسکیو ہیلی کاپٹر نے تلاش کیا۔سپرنٹنڈنٹ اینڈریو سپلیٹ نے بتایا کہ طیارہ حادثے میں مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا اور اس میں پائلٹ کے زندہ بچ جانے کا کوئی امکان نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :