ہری پور ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا ریسکیو آفس ہری پور کا اچانک دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا

جمعہ 18 جولائی 2025 13:03

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور نے ریسکیو 1122 آفس کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف قمر ضیاء ملک نے ریسکیو 1122 کے ضلعی دفتر کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نور الامین نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو ریسکیو 1122 کے سٹور روم اور کنٹرول روم کا دورہ کرایا اور بریفنگ دی۔حالیہ مون سون کی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق ریسکیو 1122 کے انتظامات کو چیک کیا اور کارکردگی کو سراہا۔ \378

متعلقہ عنوان :