ٹنڈومحمدخان، پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں ایک خاتون سمیت 13 ملزمان گرفتارکرلیے،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

جمعہ 18 جولائی 2025 14:00

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) ٹنڈومحمدخان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں ایک خاتون سمیت 13 ملزمان گرفتارکرکے اسلحہ، 2موٹرسائیکلز سمیت بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان کے ریڈر ممتاز خاصخیلی نے اے پی پی کو بتایا کہ ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان حسیب سومار میمن کی ہدایت پر ٹنڈومحمدخان پولیس کا روزمرہ کی بنیاد پر منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹنڈو غلام حیدر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایکٹو کرمنلز اور موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جرم کے ارادے سے موجود گروہ کے 2 کارندے لیاقت علی لغاری اور سلیمان لاکھو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک عدد چھینی ہوئی موٹر سائیکل اور ایک عدد غیر قانونی اسلحہ ٹی ٹی پسٹل اور 04 عدد گولیاں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ ٹیم نے ایک اور کارروائی کے دوران 2 مین پوڑی گٹکا چورا خام مال سپلائرز اللہ رکھیو کھوسو اور ابوبکر کھوسو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 38 کلو مین پوڑی چورا برآمد کرلیا۔بی سیکشن پولیس اسٹیشن ٹنڈومحمدخان کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کریم آباد کالونی میں قائم کچی شراب کی بھٹی پر کارروائی کے دوران ایک خاتون شریمتی سیاہ اور رمیش ٹھاکر کو گرفتار کرکے ایک سو 5 لیٹر شراب برآمد کرتے ہوئے شراب کی بھٹی مسمار کردی ۔ ایک اور کارروائی کے دوران کچی شراب (ٹھرا) فروش غلام رسول گنمب کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 10 لیٹرز کچی شراب برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ پولیس اسٹیشنز میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :