پٹی کمشنر بھمبرچوہدری حق نواز کی گریڈ 19 میں ترقیابی

جمعہ 18 جولائی 2025 14:15

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)ڈپٹی کمشنر بھمبرچوہدری حق نواز کی گریڈ 19 میں ترقیابی، عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے مبارکباد-حکومت آزادکشمیر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر حق نواز کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ ان کی اس کامیابی پرضلعی افسران، عوامی،سماجی اور سیاسی حلقوں سمیت قریبی عزیز و اقارب نے دلی مسرت اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مبارکباد دینے والوں کا کہنا ہیکہ چوہدری حق نواز ایک فرض شناس اور عوام دوست آفیسرہیں، اور وہ پہلے کی طرح اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیتے رہیں گے۔چوہدری حق نواز نے اپنی تعیناتی کے دوران متعدد انتظامی معاملات کو بہترین انداز میں سنبھالاہے۔ انہوں نے ضلعی سطح پرنظم و ضبط، شفافیت اور سائلین کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا۔ان کی قیادت میں ایسے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی گئی جو عوامی شکایات کا باعث بن رہے تھے۔شہریوں نے ان کی مجموعی کارکردگی کو سراہا اور سوشل میڈیا پر بھی ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ چوہدری حق نواز جیسے افسران محکمانہ وقار اور عوامی خدمت کے اصل ترجمان ہیں۔