صدر مملکت آصف علی زرداری کا رکن قومی اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعہ 18 جولائی 2025 15:13

صدر مملکت آصف علی زرداری کا رکن قومی اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے رکن قومی اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ صدر مملکت نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔