ریسکیو 1122 نوابشاہ کی ٹیم نے نوابشاہ سکرنڈ روڈ پر واقع روہڑی کینال سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی

جمعہ 18 جولائی 2025 16:38

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)ریسکیو 1122 شہید بینظیرآباد کے انچارج انجینئر عبدالمنان نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ریسکیو 1122 نوابشاہ کی ٹیم نے نوابشاہ سکرنڈ روڈ پر واقع روہڑی کینال سے ایک شخص کی لاش برآمد کی ہے۔

(جاری ہے)

متوفی کی شناخت الطاف علی مگسی کے طور پر ہوئی ہے۔واضح رہے کہ الطاف علی ولد حبیب اللہ مگسی، جو کہ داد واہ اسٹاپ، گاں امام بخش مری کا رہائشی تھا، دماغی طور پر معذور تھا اور گزشتہ چند دنوں سے لاپتہ تھا۔ آج اس کی لاش ریسکیو 1122 کی ٹیم نے روہڑی کینال سے نکالی ہے

متعلقہ عنوان :