پنجاب حکومت نے 2افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے

جمعہ 18 جولائی 2025 18:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء) پنجاب حکومت نے 2افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں تقرری کے منتظر گریڈ 20کے آفیسر رائے منظور حسین ناصر کو ممبر پنجاب سروس ٹریبونل تعینات کر دیا گیا جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر محمد وحید اصغر بھٹی کو تبدیل کر کے چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی منظوری کے بعد محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ۔

متعلقہ عنوان :