جناح ہسپتال لاہور کے ڈاکٹر کو ریپ کیس میں 14 سال قید

جمعہ 19 ستمبر 2025 14:30

جناح ہسپتال لاہور  کے ڈاکٹر کو ریپ کیس میں 14 سال قید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے لاہور کے جناح ہسپتال کے ڈاکٹر عبدالرحمن کو ریپ کیس میں جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔ایڈیشنل سیشن جج ظفریاب چدھڑ نے فیصلہ سنایا ۔فیصلے میں کہا گیا کہ تمام شواہد اور گواہوں کی روشنی میں ملزم پر جرم ثابت ہوا ،فیصلے میں عدالت نے نشاندھی کی کہ ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر متاثرہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم کے خلاف 2024 میں تھانہ نواب ٹاون میں مقدمہ اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا۔ تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ ملزم نے موبائل ایپ کے ذریعے متاثرہ لڑکی کو ورغلایا۔مقدمے میں بارہ گواہان نے شہادتیں دیں جبکہ میڈیکل رپورٹ نے بھی ملزم کا جرم ثابت کر دیا۔ عدالت میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر یاسمین کوثر نے شہادتیں پیش کیں۔پراسیکیوٹر کے مطابق متاثرہ لڑکی کے بیان سے بھی جرم ثابت ہوا جس پر عدالت نے ڈاکٹر عبدالرحمن کو چودہ سال قید کی سزا سنائی۔